ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آئیٹا کے ضلعی  مضمون نویسی مقابلے کے انعامات کا اعلان : جی ایس ہیگڈے کو اول انعام

آئیٹا کے ضلعی  مضمون نویسی مقابلے کے انعامات کا اعلان : جی ایس ہیگڈے کو اول انعام

Tue, 14 Mar 2017 18:08:51    S.O. News Service

بھٹکل:13/مارچ    (ایس او نیوز)  آل انڈیاآئیڈیل  ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا)کرناٹکا بھٹکل شاخ کی طرف سے منعقدہ اترکنڑا ضلعی سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں ہوناور تعلقہ سرکاری ہائی اسکو ل گونڈی بائیل کے استاد جی ایس ہیگڈے اول انعام کے حقدار قرار پائے ہیں۔اس بات کی اطلاع مضمون نویسی کے ناظم ایم آر مانوی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

سرکاری پرائمری اسکول مرجان کے استاد دتاتریا جی پنڈت نے دوم اور بھٹکل سرکاری اردو ہائی اسکول کی صدر مدرسہ شریمتی نینا اور جنتا ودیا لیا کولووے بارور اسکول کے استاد ونود ایل ہیگڈ ے نے سوم انعام پایا ہے۔ جب کہ بھٹکل نیو شمس انگلش اسکول کی استانی دلدار امجد تشجیعی انعام کی حق دار بنی ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق تمام انعام یافتگان کو 28مار چ کو بھٹکل میں منعقدہونےو الے ’’سدبھاونا سماویش ‘‘ پروگرام میں نقدانعام  اور سند سے نوازا جائے گا۔


Share: